پولیس نے محسن عباس کو قصور وار قرار دیدیا
28 اگست 2019 (17:33) 2019-08-28

لاہور:گلوکار و اداکار محسن عباس نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی،ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی ۔

تفتیشی کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی جس میں امانت میں خیانت اور پستول تاننے کی دفعات خارج کر دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے بیوی فاطمہ سہیل کو دھمکیاں دینے میں محسن عباس کو قصور وار قرار دے دیا ہے۔

محسن عباس کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایف آئی آر میں معمولی دھمکیاں دینے کی دفعات ہیں، ان دفعات کے تحت درخواست ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں۔عدالت نے محسن عباس کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت واپس کردی۔


ای پیپر