فضائی حدود کی بندش کا فیصلہ نہیں ہوا : شاہ محمود قریشی
28 اگست 2019 (17:05) 2019-08-28

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فضائی حدود کی بندش سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سوچ بچار کے بعد مشاورت سے قدم اٹھایا جائے گا، وادی کی پولیس بھی تعاون کرنے سے کترا رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے ار مقبوضہ کشمیر میں پولیس میں مسلمانوں کی زیادہ تعداد ہے ،مقبوضہ کشمیر پولیس بھی بھارت کے ساتھ کام کرنے سے کترا رہی ہے ،بھارت کی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پولیس سے اسلحہ واپس لے لیا گیا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، فضائی حدود کی بندش پر فیصلہ وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے، انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کو مل کر مسئلہ کشمیر حل کرنا تھالیکن بھارت کی جانب سے یکطرفہ اقدامات کئے جا رہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں طرح طرح کی پابندیاں لگادی گئی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے ،مودی عالمی برادری کو5 اگست کے یکطرفہ اقدام کا جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان گزشتہ روز پورا کشمیر پھرے اور لوگوں سے ملے،کیا عامر خان کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت ہوگی کیا بھارت باکسر عامر خان کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرا سکتا ہے ،وزیر اعظم کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر اٹھا کر رہیں گے،بھارت کے اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ،کشمیر میں ہر گھر کے باہر ایک بھارتی فوجی کھڑا ہے۔


ای پیپر