گستاخانہ خاکوں کیخلاف پاکستان حکومت کا زبردست اقدام
کیپشن:   Source : Yahoo سورس:   
28 اگست 2018 (23:19) 2018-08-28

اسلام آباد:وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے وزیرِ خارجہ وین بیٹنلینڈ سی زاکن سے رابطہ کر کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے پر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہالینڈ کے ایک شہری کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے اعلان پر سنجیدگی کے ساتھ عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل سے رابطے کے بعد ہالینڈ کے اپنے ہم منصب سے بھی براہ راست رابطہ کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ (نیدر لینڈز) کے وزیرِ خارجہ وین بیٹنلینڈ سی زاکن سے فون پر رابطہ کر کے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھایا۔انھوں نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے، اور نفرت اور عدم برداشت کو تقویت ملے گی۔


ای پیپر