وزیر اعظم ہاﺅس سے بنی گالہ تک کا سفر ۔۔۔اصل خرچہ کتنا ہے ؟
کیپشن:   Source : Yahoo
28 اگست 2018 (22:20) 2018-08-28

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا پہلے دن سے ہی سادگی کے اعلان نے قوم کے ایک نیا پیغام دے کر نئے پاکستان کی بنیاد بھی رکھی جس کا عملی مظاہرہ عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے تمام سرکاری پروٹوکول کو ختم کرتے ہوئے صرف 2سے 3گاڑیاں استعمال کرنے کا اعلان بھی کیا لیکن گزشتہ ایک دو دنوں میں عمران خان کی بنی گالہ سے پرائم منسٹر ہاﺅس تک آنے کیلئے ہیلی کاپٹر کے استعمال نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا اور میڈیا پر ایک واویلا سا مچ گیا ۔

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں اپنی سرکاری رہائشگاہ پرائم منسٹر ہاﺅس سے اپنی ذاتی رہائشگاہ بنی گالا تک کا سفر بذریعہ ہیلی کاپٹر کررہے ہیں،حکومت کے سادگی کے دعوﺅں اور اس عمل پر فواد چوہدری نے جو بیان دیا اس نے ملک میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ایک طرف کہا جارہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا سفر وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کا استحقاق ہے تو دوسری طرف سے جواب آتا ہے کہ سادگی اپنانے والوں کی جانب سے ایسا عمل مناسب نہیں۔

دوسری طر ف جب تحقیق کروائی گئی تو پتہ چلا کہ وزیراعظم ہاو¿س سے عمران خان کا بذریعہ ہیلی کاپٹر سفرواقعی میں سستا ہے،یہ 50 سے 55روپے فی کلو میٹر تو نہیں لیکن بذریعہ سڑک جانے کے مقابلے میں کتنا ہے؟برطانوی نشریاتی ادارے نے ہیلی کاپٹرکے بارے میں تفصیلات جاری کردیں، پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے عمران خان کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے متعلق اعتراض کے بعد وزیراطلاعات فواد چودھری نے ہیلی کاپٹر کا خرچ پچاس سے پچپن روپے فی کلو میٹربتانے کے بعدنیا تنازعہ کھڑا ہوگیا خورشید شاہ اور فواد چودھری کے انہی بیانات کو لے کر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو نے وزیراعظمعمران خان کے استعمال میں لائے جانے والے ہیلی کاپٹر پر ہی تحقیق کرڈالی جس میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالا میں رہائشگاہ سے پاک سیکرٹیریٹ کا فاصلہ تقریباً 15 کلومیٹر بنتا ہے اور ہوابازی کی زبان میں اس فاصلے کو اگر دیکھاجائے تو یہ 8 ناٹیکل میل بنتا ہے اورجو ہیلی کاپٹر بنی گالا آنے جانے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے وہ آگسٹا ویسٹ لینڈ کمپنی کا ہیلی کاپٹر ہے جسے AW139 بھی کہا جاتا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کا فی ناٹیکل میل خرچ 13 ڈالر یعنی 600روپے ہے اب اگراسے 8سے ضرب دی جائے تو یہ ایک طرف کاخرچ 104 ڈالر بنتا ہے جو پاکستانی روپے میں تقریباً 12800 روپے ہے۔

اس طرح اگر دیکھاجائے تو وزیراعظم کے بذریعہ سڑک بنی گالا آنے جانے پر گاڑیوں کے قافلے اور سیکورٹی سے متعلق اقدامات پر بارہ ہزار آٹھ سو روپے سے کہیں زیادہ اخراجات آتے ہیں برطانوی نشریاتی ادارے نے یہ اعدادوشمار اپریل 2018 تک کی دستیاب معلومات کے مطابق بتائے ہیں۔جبکہ وزیراعظم عمران خان جب بذریعہ روڈ بنی گالا جاتے ہیں تو ان کی سکیورٹی کے حوالے سے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے لے کر بنی گالہ تک سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں اور عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اس طرح دیکھاجائے تو ہیلی کاپٹر کے ذریعے آنا جانا کافی سستا ہی پڑتا ہے۔


ای پیپر