قیصر پیا کے والد انتقال کرگئے
28 اگست 2018 (22:04) 2018-08-28

لاہور: ٹی وی اور سٹیج اداکار قیصر پیا کے والد اقبال عرف بھولا حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ان کی نمازِ جنازہ پاک پارک، اقبال ٹاؤن میں النور مسجد سے ملحقہ گراؤنڈ میں میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں معروف میزبان نور الحسن، واسع چودھری، سٹیج اداکار طارق ٹیڈی، طاہر نوشاد، نواز انجم، شاہد خان سمیت متعدد فنکاروں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے علاوہ سٹیج مالکان، پرڈیوسرز اور اہل محلہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مرحوم گزشتہ ایک ماہ سے شیخ زاید ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ شاہد خان، طاہر نوشاد، طاہر انجم اور مہک نور نے قیصر پیا کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی۔


ای پیپر