تمباکو نوشی چھوڑنے کے 12مددگار طریقے

28 اگست 2018 (21:32)

تمباکو نوشی جو کینسر، فالج اور امراض قلب کا سبب ہوتی ہے اور اس لت سے پیچھا چھڑانا مضبوط ترین قوت ارادی کے مالک افراد کے بھی بس کی بات نہیں ہوتی۔ لیکن ایک بار اس عادت سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کریں اور پھر دیکھیں صحت پر کس حد تک ڈرامائی انداز میں بہتری آتی ہے۔ درحقیقت بغیر سگریٹ کے اوّلین چوبیس گھنٹے ہی سے دل کے دورے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ تو پھر کیا آپ اس عادت سے چھٹکارا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ چند مفید نکات اس حوالے سے بہت مددگار ثابت ہوں گے۔


مراقبہ
ایک تحقیق کے مطابق مراقبے کی مشق سے تمباکو نوشی کے عادی افراد کے لیے اس لت سے چھٹکارا پانا آسان ہوجاتا ہے چاہے آپ اسے چھوڑنے کی کوشش نہ بھی کر رہے ہوں۔


پیرکے روز چھوڑنے کا عزم
کچھ سال قبل ایک گوگل سرچ تحقیق کے مطابق جو افراد کاروباری ہفتے کے آغاز پر سگریٹ نوشی سے گریزکی کوشش شروع کرتے ہیں ان کی کامیابی کا کافی زیادہ امکان ہوتا ہے۔


جم جانے کی عادت
نکوٹین کی طلب میں اس وقت کمی آجاتی ہے جب ورزش کی جا رہی ہوتی ہے کیونکہ جسمانی مشقت کے دوران دماغ سیروٹینین اور ڈوپامائن جیسے کیمیکل خارج کرتا ہے جو خوشی اور راحت کے احساس کو بڑھاتے ہیں۔


تمباکو نوشی کو بُو محسوس کرنے کی کوشش
سگریٹ کی کشش اس وقت دم توڑ جاتی ہے جب ہمارا دماغ اس کا تعلق بدبو سے جوڑ دیتا ہے، ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دماغ کے رویے میں یہ تبدیلی اس وقت آتی ہے جب ہم سو رہے ہوتے ہیں۔


آرام کی تکنیک کو آزمانا
بیشتر سگریٹ نوش اسے تناو میں کمی کے لیے استعمال کرتے ہیں تاہم ایک امریکی تحقیق کے مطابق دیگر آرام دہ سرگرمیاں بھی یہی اثرات مرتب کرتی ہیں، یوگا یا آرام کی مشق ذہن کو تناو اور پریشانیوں کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔


سبزیوں اور پھلوں کا استعمال
بفیلو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کا استعمال تمباکو نوش افراد کو سگریٹ سے پاک طرز زندگی بسر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
وزن اٹھانا
طبی سائنس کے مطابق جو لوگ بارہ ہفتے تک ویٹ لفٹنگ کے پروگرام کا حصہ بنتے ہیں ان کے تمباکو نوشی چھوڑنے کے امکانات دوگنا زیادہ ہوتے ہیں خاص طور پر ان افراد کے مقابلے میں جو ڈمبلز سے دور بھاگتے ہیں۔
پالتو جانوروں کا خیال
کئی بار جب آپ سگریٹ خریدنے باہر نکلیں تو اپنے کسی پالتو جانورکو بھی ساتھ لے لیں، ایک محقق کے مطابق تمباکو نوشی سے آپ اپنے ان بے زبان ساتھیوں کی زندگیوں کو بھی خطرے کا شکار بنا دیتے ہیں اور ان سے محبت کرنے والے ان کا خیال رکھتے ہوئے تمباکو نوشی ترک کرنے کے عزم پر عملدرآمد کرنے میں بھی کامیاب رہتے ہیں۔
مشاورت کو آزمانا
گروپ یا انفرادی بلکہ فون پر بھی مشاورت سے سگریٹ چھوڑنے کا امکان گیارہ فیصد تک بڑھایا جاسکتا ہے، یہ بات امریکی محکمہ¿ صحت نے 2008 میں اپنی ہدایات میں بتائی تھی۔
نئے مشغلے کو اپنانا
پُرجوش سرگرمیوں کا حصہ بننا بھی دماغ کے ریوارڈ یا انعام کا لالچ کرنے والے حصے کے لیے اسی طرح سکون کا باعث بنتا ہے جیسے نکوٹین، ایک تحقیق کے مطابق کسی نئے مشغلے کو اپنانے سے سگریٹ کی خواہش میں کمی آتی ہے۔
سگریٹ ترک کرنے کی وجہ تحریرکرنا
امریکی محکمہ صحت کے مطابق اس لت سے جان چھڑانے کی سوچ جلد دم توڑ جاتی ہے لہذا اس کے لیے مختلف اقدامات کرنا پڑتے ہیں، خاص طور پر تحریر جیسے یہ لکھنا کہ یہ اپنی صحت کے لیے ہے؟ خاندان کے لیے؟ کیونکہ وہ بہت مہنگی ہے؟ جو بھی آپ کا مقصد ہو اسے تحریرکردیں کیونکہ یہ ہمیں اپنے عزم کو یاد رکھنے میں زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔
سگریٹ کے بارے میں سوچیئے مت
اپنے ذہن میں سگریٹ کا خیال نہ لانا ہوسکتا ہے درست لگتا ہو مگر ایسا زیادہ طویل عرصے تک نہیں ہوسکتا، ایک تحقیق کے مطابق اپنے ذہن سے سگریٹ کو مکمل طور پر نکال دینا ان کے اندر اس لت کی خواہش کو کچھ عرصے بعد بہت شدت سے جگانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

مزیدخبریں