شیخ رشید کے حکم پر چلنے والا ٹریفک وارڈن عتاب کا شکار
28 اگست 2018 (19:33) 2018-08-28

راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے پروٹوکول کے لیے شہریوں کی موٹرسائیکلیں گرا کر انہیں نقصان پہنچانے والے ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے موٹر سائیکلیں گرانے کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج بھی کیا۔واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او)محمد بن اشرف نے مذکورہ ٹریفک وارڈن کو معطل کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا


ای پیپر