بیرون ملک موجود رقم کی واپسی سے متعلق جلد اچھی خبریں سامنے آئیں گی‘ چیئرمین نیب
کیپشن:   Source : Yahoo
28 اگست 2018 (19:19) 2018-08-28

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بیرون ملک رقم کی واپسی سے متعلق جلد اچھی خبر سامنے آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر انھوں نے چیف جسٹس سے گذشتہ سے روز ہونے والی اپنی ملاقات سے متعلق کہا کہ چیف جسٹس نے ریفرنس دائرکرنے کے معاملے کوخفیہ رکھنے کا نہیں کہا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا کردار سب کے سامنے ہے، کارکردگی پر کیا بات کروں۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میرا ادارہ ہے، چیف جسٹس سے ملاقات خوش گوار رہی، چیف جسٹس نے نیب تفتیش کو صیغہ راز رکھنے کا کہا ہے‘ چیئرمین نیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ مجھے پبلک کرنا ہوتی تو کرچکا ہوتا، ریفرنس عدالت میں جانے کے بعد نیب کا کام ختم ہوجاتاہے. چیئرمین نیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیرون ملک سے پیسہ لانے سے متعلق کام جاری ہے، جلد اچھی خبر ملے گی۔


ای پیپر