شیخوپورہ میں 18فٹ لمبے اژدھا نے دہشت پھیلا دی

28 اگست 2018 (19:06)


شیخوپورہ : شیخوپورہ میں اٹھارہ فٹ لمبا اژدھا نکل آیا خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔


تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں اٹھارہ فٹ لمبا اژدھا نکل آیا جس کے بعد خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی کوشش کے بعد اژدھے کو قابو کر کے پکڑ لیا، اژدھے کا وزن زیادہ ہونے کے باعث دس لوگوں نے ریسکیو کی گاڑی میں منتقل کیا۔ اژدھے کے قابو آنے پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں