اڈیالہ جیل میں مریم نواز کا لیڈیز سٹاف تبدیل
28 اگست 2018 (19:01) 2018-08-28

اسلام آباد : اڈیالہ جیل میںسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکی نگرانی پرمامورلیڈیزاسٹاف کوتبدیل کردیاگیا ۔

ذرائع کے مطابق مریم نوازکی نگرانی پرمامور ایک خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اوردولیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کوجیل انتظامیہ نے تبدیل کردیاہے جس کی وجہ ان خواتین اسٹاف کی جانب سے مریم نواز کا بہت زیادہ خیال رکھنا بتایا جاتا ہے۔


ای پیپر