خاور مانیکا جیسے معاملے رہے تو ادارے کیسے چلیں گے : خورشید شاہ
28 اگست 2018 (18:28) 2018-08-28

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون نظر آرہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ حکومتی جماعت کے گڈ گورننس کے دعوے پہلے دنوں میں ہی سب نے دیکھ لئے، ایک محکمے کا ایک افسر چھٹی مانگ لیتا ہے اور ایک چھوڑ کرچلا جاتا ہے، خاور مانیکا والے مسئلے میں سامنے آ گیا کہ دبا ئو ہو گا تو ادارے کیسے چل سکتے ہیں، یہ تو جنگل کا قانون نظر آ رہا ہے کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں۔

خورشید شاہ نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سنو، ملٹری سیکرٹری ہائوس تو وزیراعظم ہائوس کے چار کمروں سے دس گنا اچھا ہے، وزیراعظم ہائوس کا 75 فیصد ایریا تو آفیشل کاموں کیلئے ہے جو اب بھی استعمال ہو رہا ہے۔


ای پیپر