پیپلزپارٹی کے رویے سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، نوازشریف
کیپشن:   Source : Yahoo
28 اگست 2018 (17:07) 2018-08-28

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے موجودہ رویے پرکچھ کہنا نہیں چاہتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب ریفرنسزکی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل سے پانچویں مرتبہ خصوصی طورپراسلام آباد کی احتساب عدالت لایا گیا۔ دوران سماعت صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نوازشریف نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی لیکن آج کے اخبار میں میرے نام سے بیان لگا دیا گیا ہے۔

عدالت سے واپسی پرنوازشریف سے صحافی نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی کے موجودہ رویے پر کیا کہیں گے، جس پرانہوں نے جواب دیا کہ میں ابھی اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔


ای پیپر