لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمن اندراج مقدمہ کیس میں مہلت دیدی
28 اگست 2018 (17:06) 2018-08-28

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کے دوران ایس ایچ او ماڈل ٹائون کی مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی اور دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ مولانافضل الرحمان نے الیکشن کمیشن آفس کے باہراشتعال انگیزتقریرکی،عدالت مولانافضل الرحمان کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنے کاحکم دے۔

ایس ایچ اوماڈل ٹائون نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے ایس ایچ اوماڈل ٹائون کی استدعا منظور کر لی اوردوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔


ای پیپر