مریم نواز شریف جیل میں بچوں کو اردو اور انگریزی پڑھانے لگیں
28 اگست 2018 (17:03) 2018-08-28

راولپنڈی :سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں چھوٹے بچوں کو اردواور انگریزی پڑھانا شروع کرد ی ہے اور اس سلسلے میںوہ ایک ہفتے میں چار دن کلاسیں لیتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز بچوں کو تعلیم کیلئے ان کی کلاس میں جاتی ہیں ٗکلاسوں کے اوقات صبح9بجے سے11بجے تک ہیں اور وہ اردو، انگریزی کے مضامین دلچسپی سے پڑھا رہی ہیں ٗ مریم نوازیہ کلاسیں پیر،منگل بدھ اور ہفتے کے روز لیتی ہیں۔


ای پیپر