ماؤ نواز باغی نریندر مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: بھارتی میڈیا

28 اگست 2018 (15:44)

نیو دہلی: بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ماؤ نواز باغی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس نے بھارت کی 5 ریاستوں مہاراشٹرا، تلنگانا، دہلی، جھارکھنڈ اور گوا میں ماؤ نواز باغیوں اور ان کے حامیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔

بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ ای میلز، دستاویزی ثبوت اور ایسا لٹریچر مواد ملا ہے جو نشاندہی کرتا ہے کہ لیفٹ ونگ ایکسٹریمسٹ کی جانب سے راجیو گاندھی طرز پر وزیراعظم نریند مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

پولیس نے پونے میں صحافیوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مار کر شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس کی جانب سے باغیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا جارہا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مزیدخبریں