فوٹوبشکریہ فیس بک

کوشش ہو گی کہ پاک امریکہ تعلقات کو بہتری کی طرف موڑیں: شاہ محمود قریشی
28 اگست 2018 (15:14) 2018-08-28

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے خارجہ اور دفاع کے معاملے پر سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، کوشش ہو گی کہ پاک امریکہ تعلقات کو بہتری کی طرف موڑیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی اختلافات کے باوجود خارجہ پالیسی پر سب متفق ہیں۔ امریکا سے تعلقات کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی بات چیت مثبت، تعمیری اور دوستانہ انداز میں ہوئی۔ خارجہ پالیسی مرتب کرنے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی لوں گا۔

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے جو بات کی اس کا ٹیلی فونک رابطے میں ذکر تک نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 ستمبر کو وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان آرہے ہیں۔ کوشش ہو گی کہ پاک امریکہ تعلقات کو بہتری کی طرف موڑیں۔

 

 

 

 


ای پیپر