فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پروٹوکول بچی کی جان لے گیا
28 اگست 2018 (14:12) 2018-08-28

میاں چنوں: میاں چنوں میں تبدیلی کی لہر بچی کی جان لے گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی میاں چنوں میں تحصیل ہسپتال آمد کے موقع پر ایمرجنسی بلاک عوام کے لیے بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے ایمر جنسی میں آئی بچی کو داخل ہونے سے روک دیا۔ بچی کے والدین دہائیاں دیتے رہے لیکن پروٹوکول آفیسر نے ایک نہ سنی، ہسپتال میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر بچی دم توڑ گئی۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول سے بچی کی موت کی خبر بے بنیاد ہے۔ بچی کی موت گزشتہ روز ہوئی وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

خیال رہے کہ پروٹوکول نہ لینے کے پاکستان تحریک انصاف اور نئی حکومت کے نعرے کے بعد پروٹوکول کی وجہ سے عوام کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔


ای پیپر