انڈس واٹر مذاکرات، بھارتی وفد آج پاکستان پہنچیں گے
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
28 اگست 2018 (10:43) 2018-08-28

لاہور: انڈس واٹر مذاکرات، بھارتی وفد آج پاکستان پہنچیں گے، بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گا، دو روزہ مذاکرات لاہور میں ہوں گے۔

آبی تنازع کے حل کے لیے مذاکراتی عمل شروع ہوگیا، پاک بھارت واٹر کمیشنز 29 اور 30 اگست کو لاہور میں مذاکرات کریں گے۔

پاکستان پکل ڈل اور لوئرکلنائی منصوبوں کی مخالفت کرے گا، پاکستان کو دونوں پروجیکٹس کے ڈیزائن پر اعتراض ہے جبکہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر 1500 میگاواٹ کا پکل ڈل اور 45 میگاواٹ لوئر کلنائی منصوبوں پر اپنے موقف بتائے جائینگے۔ انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ بھارت کی جانب سے پی کے سکسینا 9 رکنی وفد کی قیادت کریں گے


ای پیپر