فوٹوبشکریہ فیس بک

صدارتی انتخابات: مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے حمایت مانگ لی
28 اگست 2018 (09:50) 2018-08-28

اسلام آباد: جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، سابق صدر آصف علی زرداری سے ملنے پہنچ گئے اور صدارتی انتخابات کے حوالے سے حمایت مانگ لی۔

خبر پڑھیں:خاموشی کا فن

متحدہ اپوزیشن صدارتی انتخابات کیلئے بھی متحد نہ ہوسکی دو دھڑوں میں بٹ گئی۔ پیپلز پارٹی اعتزاز احسن تو باقی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کو میدان میں لے آئیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کہتے ہیں آج کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی درخواست کو رکھا جائے گا۔

دوسری جانب رہنما پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کو متحدہ رکھنے کیلئے پیپلز پارٹی کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔


ای پیپر