ٹام ہینکس اور اہلیہ کورونا سے صحت یاب
28 اپریل 2020 (20:43) 2020-04-28

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کے نامور اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ ریٹا ولسن جو گزشتہ ماہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے اب دونوں نے کورونا کے خلاف ادویات تیار کرنے کے لیے اپنے خون کے عطیہ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ نے کروناسے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا کے خلاف ادویات تیار کرنے کے لیے اپنے خون کے عطیہ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے اپنا خون اور پلازمہ عطیہ کریں گے۔

ٹام ہینکس کا کہنا تھا کہ ہم سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا اور خون اور پلازمہ دینے کے حوالے سے پوچھا گیا، ہم کئی جگہوں پر اپنا خون اور پلازمہ عطیہ کریں گے تاکہ اس پر ریسرچ کی جاسکے اور شاید ایسی کوئی ویکسین تیار کرلی جائے جسے بعدازاں ہینک سین کا نام دے سکیں۔


ای پیپر