وزیر اعظم نے کاروباری سرگرمیاں دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا
28 اپریل 2020 (16:12) 2020-04-28

اسلام آباد :کرونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا وہیں امریکہ اور اٹلی سب سے زیادہ متاثر بھی ہوئے ،اٹلی میں اس حد تک اس وائرس نے تباہی مچائی کہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں بھی لوگ زندگی کی بازی ہار گئے ،لیکن اب اطالوی وزیر اعظم نے کاروبار سرگرمیاں ایک دفعہ دوبارہ کھولنے کا اشارہ دیدیا ہے ۔

اطالوی وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے ملک میں 5 مئی سے فیکٹریاں اور دیگر کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق اٹلی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، ہمیں اب وائرس کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا۔

جوسیپی کونٹے کا کہنا تھا کہ 4 مئی سے ملک میں فیکٹریاں کھولی جا رہی ہیں، لیکن ضروری ہے کہ حفاظتی اصولوں پر عمل کیا جائے، اگر حفاظتی اصولوں پر عمل نہ کیا تو مرض دوبارہ شدت سے پھیل سکتا ہے،اطالوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگلے مہینے بھی سیلف ایمپلائڈ لوگوں کو 600 یورو دیں گے، 4 مئی سے ریسٹورنٹ بھی کھول رہے ہیں، لیکن صرف ٹیک آوے کے لیے، مذہبی مقامات میں عبادات پر پابندی برقرار رہے گی، جنازے کے لیے پابندی میں چھوٹ دی جائے گی۔

 


ای پیپر