دنیا بھر میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی
28 اپریل 2020 (09:58) 2020-04-28

لندن: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی، ہلاکتوں کی شرح بھی کم ہوتی جارہی ہے، 21 اپریل کے بعد سے اموات کا گراف گرتا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں 4 ہزار 532 اموات ہوئیں، کورونا کے باعث اب تک 2 لاکھ ساڑھے 11 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جبکہ متاثرین کی تعداد 30 لاکھ 64 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔

اسپین میں 23 ہزار 521، اٹلی میں 26 ہزار 977، فرانس میں 23 ہزار 293 اور برطانیہ میں 21 ہزار 92 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ امریکا میں آج بھی سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی، جہاں ایک ہزار 384 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 56 ہزار 797 ہوگئی۔


ای پیپر