حکومت کی مقبولیت کم نہیں ہو رہی:فردوس عاشق اعوان
28 اپریل 2019 (20:19) 2019-04-28

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان   نے  کہا ہے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ حکومت کی مقبولیت کم ہوگئی وہ سن لیں ہر جگہ عمران خان کے کھلاڑی کھیلتے نظر آئیں گے، پاکستان کی ترقی میں عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سیالکوٹ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھ پر اور حلقے کے لوگوں پر اعتماد کیا،جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ حکومت کی مقبولیت کم ہوگئی وہ سن لیں ہر جگہ عمران خان کے کھلاڑی کھیلتے نظر آئیں گے، فردوس عاشق اعوان   نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی ترقی میں عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


ای پیپر