فوٹو بشکریہ فیس بک

باجی فردوس بسوں اور دوائی میں کمیشن کی رقم تو عوام کو واپس کر دیں: رانا ثناءاللہ
28 اپریل 2019 (17:48) 2019-04-28

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عوام جہاں بھی دیکھتی ہے ان کو جھوٹے نیازی اور اس کے کرائے کی ٹیم نظر آتی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق عوان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سیالکوٹ نے جس کو مسترد کیا عمران نے اُسی کو سیالکوٹ کی عوام پہ مسلط کر دیا ہے، یہ ہے تبدیلی۔ سیالکوٹ میں آج پھر چور، ڈاکو اور این آر او کے نعرے لگیں گے ، کیونکہ کارکردگی صفر ہے۔

افسوس ہے کہ تئیس سال بعد نالائق اور نااہل نیازی اپنی ٹیم نہ بنا سکے اور کرائے کی ٹیم کا سہارا لینا پڑا۔ افسوس ہے کہ تئیس سال ساتھ دینے والے آج نیازی کے ساتھ نہیں ہیں۔

باجی فردوس بسوں اور دوائی میں کمیشن کی رقم تو عوام کو واپس کردیں۔ وزارت پٹرولیم میں ڈاکے، اسد عمر اور غلام سرور کے بارے جواب لے کر عوام کو بتائیں۔

‎آج سیالکوٹ میں تئیس سال کی ناکامیوں کو جھوٹ بول کر چھپانے کی کوشش ہوگی۔


ای پیپر