ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے پریشان کن پیشگوئی کر دی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ لاہور جو ایک شہر تھا
28 اپریل 2019 (10:31) 2019-04-28

لاہور: ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور سندھ میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی تین روز تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، سکھر، حیدرآباد، نوابشاہ سمیت سندھ کے کئی شہروں میں درجہ حرات 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان۔

پنجاب میں بھی کڑاکے دار گرمی پڑنے لگی، لاہور کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں گرمی بڑھنے لگی، تربت، لسبیلہ، سبی سمیت کئی علاقوں میں درجہ حرات چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم، تاہم چترال اور دیر میں کہیں کہیں بارش جبکہ کشمیر اور گلگت بلتسان میں بھی چند مقامات پر بادل برسیں گے۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں نواب شاہ اور مٹھی 45، جیکب آباد، سکھر، موہنجوداڑو، لاڑکانہ میں 44، رحیم یار خان، روہڑی، حیدرآباد اور ٹنڈو جام میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر