انڈیا میں سکول اوقات کے دوران مسلمان اساتذہ کے نماز پڑھنے پر پابندی

28 اپریل 2018 (19:26)

نئی دہلی :بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت نے اسکول اوقات کے دوران مسلمان اساتذہ کو جمعے کی نماز پڑھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کی حکومت نے دہلی منارٹیز کمیشن(ڈی ایم سی) کو آگاہ کیا کہ مسلمان اساتذہ کو اسکول اوقات کے دوران جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ڈی ایم سی کے چیئرمین ظفرالاسلام خان نے کہاکہ بھارتی حکومت کے محکمہ تعلیم نے ایک درخواست پر تحریری جواب میں کہا کہاکہ اساتذہ جمعہ کی نماز کے لئے ’’اپنی کلاسیں چھوڑ کر‘‘نہیں جاسکتے کیونکہ اس سے ’’طلباء کے مفادات کو نقصان‘‘ پہنچے گا۔


انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ تعلیم کا کہنا تھا قوانین میں نرمی نہیں کی جاسکتی، کلاسز ایک بجے دوپہر شروع ہوں گی اور اساتذہ کو 12بجکر 45 منٹ پر اسکول پہنچنا ہوگا۔واضح رہے کہ نئی دہلی اسکولز کے مسلمان اساتذہ نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے دہلی منارٹیز کمیشن سے رجوع کیا تھا ۔

مزیدخبریں