سعودی عرب کی تہذیب کے ہزاروں سال پرانے ہونے کے ثبوت مل گئے
28 اپریل 2018 (18:48) 2018-04-28

ریاض: سعودی عرب سے ہزاروں سال پرانی انسانی تہذیبوں کا سراغ ملا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مختلف مقامات پر موجود چٹانوں پر کی گئی کندہ کاری سے اندازہ ہوتا ہے کہ گئے زمانوں میں تیار کردہ یہ فن پارے اس دور میں بنائے گئے جب ابھی انسان کتابت سے بھی آشنا نہیں تھا۔ایسے تاریخی مقامات میں مدینہ منورہ میں الحناکیہ، الشویمس اور اور حائل کے علاقے میں وجبہ جیسے مقامات میں چٹانوں پر ہزاروں سال پرانی کندہ کاری موجود ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت یونیسکو نے ان مقامات کی تاریخمی اہمیت کے پیش نظر انہیں عالمی انسانی تاریخی ورثہ قرار دیا ہے۔چونکہ جزیرہ العرب نہ صرف انسانی تہذیبوں کا پرانا مسکن رہا ہے بلکہ آسمانی مذہب اور پیغمبروں کی بھی سرزمین ہے۔قرآن پاک اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی جزیرہ العرب میں رونما ہونے والے کئی تاریخی واقعات کی طرف اشارہ موجود ہے۔ جزیرہ العرب میں پہلی معلوم انسانی ہجرت کے بارے میں خیال ہے کہ وہ 17 ہزار سال پہلے ہوئی۔


ای پیپر