Photo Credit Yahoo

 نوازشریف نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا:زرداری
28 اپریل 2018 (18:36)

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کرکے اقتدار سے باہر نکالا، نوازشریف نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا، یہ اڈیالہ جیل صاف کروا رہے ہیں، ان کوکیا پتا لانڈھی جیل جانا ہے یا کہیں اور جانا ہے؟ انہوں نے نجی ٹی وی کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف تو باہر چلے جاتے ہیں ہم نے تو یہیں رہنا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سوچ جمہوری نہیں ہے، وہ صرف اپنا اور ہم اپنے ملک کا سوچتے ہیں، نواز شریف کو حکومت بنانے ہی نا دیتا، سوچا تھا جمہوریت چلتی رہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا اور اقتدار میں آکرمغل اعظم بن گئے ، اب وہ ہمیں پیغامات بھیجتے ہیں لیکن ہم نے ان کو بتادیا ہے کہ ان کے ساتھ تو ہمیں جنت میں بھی نہیں جانا۔

یہ ملک کودیوا لیہ کرکے جاتے ہیں ہم آ کر معیشت کو سنبھالا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کرکے اسے باہر نکالا۔ آئین بھٹو نے بنایا پھران کے بعد ہم نے18 ویں ترمیم کی۔ آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ نوازشریف اقتدارمیں آکرمغل اعظم بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اڈیالہ جیل صاف کروا رہے ہیں،ان کو کیا پتا یہ لانڈھی جیل جاتے ہیں یا کہیں اورجاتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ پہلے آرمی چیف ہیں۔جنہوں نے پاک افغان سرحد پرباڑ لگوانے کا کام شروع کروایا۔ جنرل باوجوہ نے محسوس کیا کہ انٹری روکنا پڑے گی۔


ای پیپر