Photo Credit INP

شب برات یکم مئی کو ملک بھر میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
28 اپریل 2018 (17:23) 2018-04-28

لاہور: شب برات یکم مئی منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہو گی، ملک بھر میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ہرسال کی طرح اس سال بھی شب برات پر ملک بھر کی مساجد کو خصوصی طور پر سجایا جائیگا، جہاں رات بھر عبادات کی جائیں گی.

خصوصی نوافل ادا کئے جائیں گے اور ملک کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی سربلندی، گناہوں کی بخشش، آسودگی، بیماریوں سے شفایابی کی خصوصی دعائیں کی جائیں گی لوگ اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور دعاوں کے لئے قبرستان بھی جائیں گے۔ شہری انتظامیہ نے اس سلسلے میں قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی انتظامات کر لئے ہیں۔


ای پیپر