علی پور میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی کا قتل ہو گیا
28 اپریل 2018 (15:10) 2018-04-28

علی پور : علی پور میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا ،مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔


تفصیلات کے مطابق علی پور کے علاقے بستی نوناری میں غیرت کے نام پر بھائی حضور بخش نے بہن ساجدہ کو گولی مار کرموت کے گھاٹ اتار دیا ۔ پولیس نے مقتولہ لڑکی کو نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس کے مطابق ساجدہ نے گھرسے بھاگ کر بستی کے نوجوان لڑکے سے نکاح کیا تھا، جس کے بعد دو روز قبل مقتولہ لڑکی کے والدین ساجدہ کو دارالامان مظفرگڑھ سے گھر واپس لائے تھے۔


ادھر مقتولہ کے رشتہ دار پولیس کارروائی سے انکاری ہے جبکہ والدہ بیٹی کو انصاف دلانے کے لیے ملزم بیٹے کے خلاف کارروائی کرنے پر بضد ہے۔دوسری جانب آر پی او مظفر گڑھ نے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنیکا حکم دے دیا ہے۔


ای پیپر