لاہور جناح باغ میں کلب کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
28 اپریل 2018 (13:55) 2018-04-28

لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے باغ جناح میں کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے دب کر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق کاسمو پولیٹن کلب کی بوسیدہ عمارت کی تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران چھت کا لینٹر ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈائننگ ہال میں بیٹھے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے ، ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں اور ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں کی جاسکی۔


ای پیپر