عمران خان نے دنیا کو پیغام دیا حق باطل کے سامنے سرنگوں نہیں ہو تا :فردوس عاشق اعوان
27 ستمبر 2019 (22:46) 2019-09-27

اسلام آباد:معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پوری امت مسلمہ کے لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں انہوں نے دنیا کو پیغام دیا ہے حق باطل کے سامنے سرنگوں نہیں ہوتا اقوام متحدہ کو بھی باور کرایا کہ کشمیر پر اپنے قانون کے مطابق حرکت میں آئے ۔

جمعہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم کا خطاب سننے کے لئے بڑی سکرین کا اہتمام کیا گیا جہاں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی پہنچیں۔ وزیر اعظم کے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کی تقریر نے دنیا کے سامنے نیا بیانہ سیٹ کیا ہے وہ پوری امت مسلمہ کے لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں انہوں نے دنیا کو پیغام دیا ہے حق باطل کے سامنے سرنگوں نہیں ہوتا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ پاکستان کا کشمیر کے ساتھ رشتہ کیا ہے اور ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیسے کشمیر کی خصوصٰ حیثیت ختم کی معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کو باور کرایا کہ مقبوضہ کشمیر کی گیارہ قراردادوں کے مطابق کشمیر کو حق دلانا اقوام متحدہ کی زمہ داری ہے۔


ای پیپر