مسلم لیگ ن کے سرکر دہ رہنما راناافضل انتقال کر گئے
27 ستمبر 2019 (21:49) 2019-09-27

لاہور :سابق وزیر مملکت رانا افضل خان دل کے عارضے کی تکلیف میں شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے ۔

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے خزانہ گزشتہ کئی روز سے شدید علیل تھے ،انہیں دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ،خاندانی ذرائع کے مطابق شدید علالت کے بعد رانا افضل خان ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔

رانا افضل خان 2013 کے عام انتخابات میں فیصل آباد سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، اس سے قبل 1997 اور 2008 میں وہ فیصل آباد سے ہی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔


ای پیپر