سابق وزیر خزانہ اسد عمر بنے
27 ستمبر 2019 (17:28) 2019-09-27

لاہور: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین و سابق وزیر خزانہ اسد عمر   پاکستان کے پہلے بزنس ریالٹی شو "آئیڈیا کروڑوں کا" کی دسویں قسط کے مہمان خصوصی ہوں گے، سُپر ہیرو پاکستان سیگمنٹ میں, "آئیڈیا کروڑوں کا" پروگرام ان کو خراج تحسین پیش کرے گا۔

شو  کی مجموعی طور پر پچاسویں قسط میں "UPVC" اور "AyeCo"سٹارٹ اپس اپنے منفرد آئیڈیاز پیش کریں گے۔ پاکستان کی نامور ٹیلی کام کمپنی "Jazz"کے سی ای او عامر ابراہیم،  "Lakson Investments" کے مینیجنگ پارٹنر فیصل آفتاب اور "Zamindar Capital" کے بانی نعیم زمیندار  آئیڈیاز  سن کر سرمایہ کاری کا فیصلہ کریں گے۔

پروگرام آج شام 7 بجے صرف نیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔ آئیڈیا کروڑوں کا اور سپیریئر گروپ کا پاکستان کو  اکنامیکلی سپیر ئیر   بنا نے کا یہ سفر  ایسے ہی جاری و  ساری رہے گا۔


ای پیپر