پاک سری لنکا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نظر
27 ستمبر 2019 (17:11) 2019-09-27

کراچی :پاکستان سری لنکا کے درمیان پہلا کھیلے جانے والا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے بعد کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا پہلا ہی میچ بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا ، میچ بغیر گیند کرائے منسوخ کر دیا گیا ، پاک سر ی لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا لیکن تیز بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ سکا ۔

پاک سر ی لنکا کے درمیان ہونے والے پہلے ہی میچ نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ،یہ نیشنل سٹیڈیم کی تاریخ کا پہلا میچ ہے جو بارش کے باعث منسو خ ہوا ۔


ای پیپر