جے یو آئی کا دھرنا نہیں چند گھنٹے کا پر امن پاور شو کرنے کا پلان تیار
27 ستمبر 2019 (16:32) 2019-09-27

لاہور :مولانا فضل الرحمن نے متوقع آزادی مارچ و لاک ڈاﺅن کو چند گھنٹوں کے پر امن پاور شو تک محدود کرنے کا پلان بنا لیا.

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کا اسلام آباد کے مخصو ص مقام پر اجتماع میں حکمران جماعت کو الٹی میٹم دے کر پر امن طور پر منتشر ہونے کے پروگرام سے آگاہ کر دیا تاہم ریاست کی طرف سے طاقت کے استعمال پر مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دیا جا سکتا ہے ، جے یو آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہم پر امن جماعت اور محب وطن جماعت ہیں ہمارا قطعی ایسا پروگرام نہیں جیسا ماضی میں ڈی چوک میں کیا جا تا رہا ہے ۔ان کا کہناتھا جب دس لاکھ لوگ ایک ساتھ ایک مقام پر جمع ہو نگے تو از خود لاک ڈاﺅن ہو جائیگا ۔

بعض شر پسند عناصر ایسا تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جیسے ہم طاقت کے بل بوتے پر اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن کر دینگے لیکن یہ تاثر بالکل غلط ہے ،ذرائع نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ لاک ڈاﺅن کو پر امن پاور شوتک محدود کرنے کا فیصلہ جے یو آئی کا اپنا ہے یا متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے کہنے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔


ای پیپر