فائل فوٹو

ترک صدر نے امریکی پابندیوں کو ہوا میں اُڑا دیا
27 ستمبر 2019 (15:39) 2019-09-27

نیویارک: امریکی پابندیاں بے سود، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا وہ امریکی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود ایران کیساتھ تجارتی تعلقات قائم رکھیں گے۔

ترک صدر نے نیویارک میں امریکی چینل فاکس نیوز کو انٹر ویو میں امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کیلئے ایرانی تیل اور گیس کی در آمد کو روکنا ناممکن ہے۔ مزید کہا صرف ایک بات جانتے ہیں کہ پابندیوں سے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکی دے چکے ہیں کہ جو ملک بھی ایران سے تجارتی تعلقات قائم رکھے گا وہ پابندیوں کی زد میں آئے گا۔


ای پیپر