فائل فوٹو

سعودی عرب کا دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے ویزا جاری کرنے کا اعلان
27 ستمبر 2019 (15:08) 2019-09-27

ریاض: سعودی عرب نے دُنیا بھر کے سیاحوں کیلئے ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

سیاحت کیلئے آنے والی خواتین کیلئے بُرقعہ پہننا لازمی نہیں ہوگا اور نہ ہی خواتین کسی خاص قسم کے لباس پہننے کی قائل ہوں گی، غیر مسلموں کو مکہ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، شراب پر پابندی برقرار رہے گی۔

ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے دُنیا کے 49 مُمالک کے شہریوں کو آن لائن سیاحتی ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ اِس اقدام کے بعد اِس شعبے میں دس لاکھ تک سیاحت کی نوکریاں پیدا ہونے کی توقع ہے۔


ای پیپر