فائل فوٹو

امریکی حاضر سروس فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا
27 ستمبر 2019 (14:20) 2019-09-27

نیویارک: امریکی فوج میں دباؤ کا رجحان بڑھنے لگا، فوجی دوران ڈیوٹی خودکشی کرنے لگے، پینٹا گون نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کر دی۔

پینٹا گون نے رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ امریکی حاضر سروس فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا، 2018 میں 541 حاضر سروس فوجیوں نے اپنے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پینٹاگون کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی زیادہ کام اور دباؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے امریکی فوجی اپنی زندگی سے تنگ آکر موت کو گلے لگانے لگے۔

پینٹاگون کی پہلی سالانہ خود کشی سے متعلق رپورٹ کے مطابق ہر دس ہزار میں سے 24 فیصد امریکی فوجی اپنے ہاتھوں اپنی زندگی ختم کر رہے ہیں۔


ای پیپر