Photo by PCB official Twitter

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کے درمیان پہلہ ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا
27 ستمبر 2019 (12:01) 2019-09-27

کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، 10 سال بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کرکٹ کا میلہ سجائیں گی۔ حریف ٹیمیں تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے معرکے میں آج اِن ایکشن ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا معرکہ آج دن 3 بجے شروع ہو گا۔ سیریز کا دوسرا معرکہ 29 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 2 اکتوبر کو کراچی ہی میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ 10 برس بعد کراچی میں پاک لنکن ٹیموں کا کرکٹ کا میلہ سجے گا۔ شائقین کرکٹ کا جوش وجذبہ بھی عروج پر پہنچ چکا ہے اور وہ اپنے سٹار پلیئرز کو دیکھنے کیلئے بیتابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

چمکتی دمکتی ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتان فتح کیلئے پُرعزم نظر آئے۔ ماہرین کرکٹ نے بھی ہوم گراؤنڈ پر انٹرنیشنل میچ کی پہلی فتح کی امیدیں باندھ لیں۔


ای پیپر