وزیر اعظم عمران خان کی سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت
27 ستمبر 2019 (11:44) 2019-09-27

نیویارک:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھرکے سیاحوں ، سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں، غیرملکی سیاحوں کو یقین دلاتا ہوں پاکستان جنت محسوس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سیاحت کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قدرتی حسن سے مالا مال پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت سے روزگارکے مواقع بڑھیں گے،غربت کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھرکے سیاحوں ، سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان میں اس وقت امن وامان کی صورت حال انتہائی تسلی بخش ہے

وزیر اعظم نے کہا کہ میں غیرملکی سیاحوں کو یقین دلاتا ہوں پاکستان جنت محسوس ہوگا۔ سیاحت سے معاشی سرگرمیاں اورغیرملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوتا ہے، سیاحوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔


ای پیپر