فائل فوٹو

قدیل بلوچ قتل کیس کا تاریخی فیصلہ سنا دیا گیا
27 ستمبر 2019 (11:21) 2019-09-27

ملتان: قدیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، ملزم وسیم بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی، دیگر ملزمان سمیت مفتی عبد القوی کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ آج سنا دیا گیا ہے جس میں ملزم وسیم بلوچ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان سمیت مفتی عبد القوی کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم وسیم سمیت حق نواز، مفتی عبدالقوی، عبدالباسط اور دیگر بھی پیش ہوئے تھے۔

مفتی عبدالقوی عیانت جرم میں قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم تھے۔ مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ عیانت جرم میں ملوث ملزم کو بھی عدالت سزا دینے کا مکمل اختیار رکھتی تھی۔


ای پیپر