فائل فوٹو

امریکا کا سعودی عرب کو جدید میزائل سسٹم دینے کا فیصلہ
27 ستمبر 2019 (11:10) 2019-09-27

ریاض: تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکا سعودی عرب کے دفاع کیلئے میدان میں آگیا، امریکا نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور جدید راڈاروں کی نئی سیریز دینے پر عمل در آمد شروع کر دیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق سعودی تیل تنصیبات کے تحفظ کیلئے 2 سو امریکی فوجیوں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

یاد رہے 14 ستمبر کو سعودی آئل تنصیبات کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ امریکا سعودی عرب کے دفاع کیلئے تیار ہے۔


ای پیپر