فائل فوٹو

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی
27 ستمبر 2019 (10:44) 2019-09-27

نیویارک: مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، امریکا نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے کہا بھارت زیر حراست افراد کو رہا کرے، امریکا کو بڑے پیمانے پر نظربندیوں پر تشویش ہے۔ اگر دونوں فریقین نے کہا تو ٹرمپ ثالثی کیلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم سے تعمیری ملاقاتیں ہوئی ہیں، دونوں رہنماﺅں سے کہا ہے کہ میں ثالثی کیلئے تیار ہوں، جو بھی مدد کر سکا وہ ضرور کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ایٹمی طاقتوں کو یہ مسئلہ حل کرنا چاہیے، یہ انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے ہم امید کرتے ہیں کہ بہتر ہو جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا میرے دونوں ممالک کے لیڈروں سے اچھے تعلقات ہیں، دونوں میرے اچھے دوست ہیں، میں نے ان سے کہا دوستو ! بس اب اس مسئلے کو حل کرو۔


ای پیپر