Photo by official page of Deputy Speaker Qasim Khan Suri

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اپنی سیٹ نہ بچا سکے
27 ستمبر 2019 (10:27) 2019-09-27

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی، این اے 265 کوئٹہ سے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اپنی سیٹ نہ بچا سکے۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے 265 پر الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل نے دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ این اے 265 پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے۔ بی اے پی کے لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔


ای پیپر