فائل فوٹو

طویل عرصے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھل گئے
27 ستمبر 2019 (09:47) 2019-09-27

لاہور: طویل عرصے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھل گئے، سری لنکا کے خلاف سیریز میں چند ایسے پاکستانی کھلاڑی ہیں جو پہلی بار ملک میں کرکٹ کھیلیں گے۔ ہر کوئی ہوم سیریز میں اپنی بہترین پرفارمنس دکھانے کیلئے بے چین نظر آرہا ہے۔

اوپنر بیٹسمین فخر زمان نے اپنے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا۔ 41 میچ کھیل کر 57 وکٹیں لینے اور 337 رنز بنانیوالے آل راؤنڈر شاداب خان دوسری ٹیموں کے بھی جلد پاکستان آنے کو پُرامید ہیں۔

آل راؤنڈر محمد نواز بولے دنیا بھر کی لیگز کھیلی لیکن پاکستانی شائقین کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بھی سیریز کیلئے اپنی تیاریوں کو مکمل قرار دیا۔


ای پیپر