پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل 
27 ستمبر 2018 (15:59) 2018-09-27

کراچی: پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن پروازوں کی 90 فیصد سے زائد باقاعدگی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق بعد ازحج آپریشن کی آخری پرواز بدھ کی صبح کراچی پہنچی، پی آئی اے نے 240 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے68 ہزار 5 سو سے زائد حجاج کرام کو جدہ اور مدینہ سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور ، سیالکوٹ ، ملتان اور فیصل آباد پہنچایا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق158 شیڈول پروازوں سے39ہزار 653 جبکہ82 خصوصی حج پروازوں سے 28 ہزار 868 حجاج کو وطن واپس لایا گیا۔ پی آئی اے نے کراچی کے لیے 76 پروازوں کے ذریعے22054 ، اسلام آباد کے لیے 47 پروازوں کے ذریعے 15244 ، لاہور کے لیے 44 پروازوں کے ذریعے13610 ، ملتان کے لیے 25 پروازں کے ذریعے 4790 ، فیصل آباد کے لیے 9 پروازوں کے ذریعے1044 ، سیالکوٹ کے لیے 15 پروازوں کے ذریعے 3707 اور پشاور کے لیے 24 پروازوں کے ذریعے 8072 حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا۔


ای پیپر