سپریم کورٹ نے ایگزٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی
27 ستمبر 2018 (14:59) 2018-09-27

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی۔ 

سپریم کورٹ میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ گزشتہ سماعت پر ٹائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلے کا حکم ہوا۔ سنٹرل جج اسلام آباد نے ایگزیکٹ کے 23ملازمین کو سزا سنائی تھی۔ شعیب شیخ اور دو ملازمین کو گرفتار کرلیا۔کراچی اور پشاور والا کیس بھی چل رہا ہے۔ 

چیف جسٹس نے کہا کہ ایگزیکٹ کو دس کروڑ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ وکیل ایگزیکٹ نے بتایا کہ پانچ کروڑ روپے جمع کرادیئے ہیں ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ 18گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی۔ 


ای پیپر