فوٹوبشکریہ فیس بک

سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی نا اہلی کیخلاف نظرثانی اپیل مسترد کر دی
27 ستمبر 2018 (14:49) 2018-09-27

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نا اہلی کے خلاف نظرثانی اپیل مسترد کر دی۔

چیف جسٹس نے نااہلی کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کی نااہلی برقرار رہے گی۔ یاد رکھیں ہم مقدمہ ازسرنو نہیں سن رہے۔ نئی دستاویزات نظرثانی میں دائر نہیں کی جاسکتیں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کمپنی جہانگیر ترین نے بنائی، آف شور کمپنی فرشتوں نے تو نہیں بنائی۔ ہم نے دستاویزات بنانے کیلئے کئی مواقع فراہم کیے۔


ای پیپر