بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند
27 ستمبر 2018 (13:26) 2018-09-27

لاہور: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریا ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا، گنڈ ا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 33ہزار کیوسک ہوگیا۔ بھارت نے ہری کے ہیڈ ورکس سے 66ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے ۔

دریائے ستلج میں پانی کے بہا ؤمیں اضافے کے باعث قریبی دیہات چندا سنگھ والا، دھوپ سڑی، بھکھی ونڈ، بستی کلنجر سمیت کئی دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ضلعی انتظامیہ نے تمام دیہات میں الرٹ جاری کر دیا، ضلعی انتظامیہ نے تلوار پوسٹ کے قریب امدادی کیمپ لگا دیئے ہیں، امدادی کیمپ میں پیرا میڈیکل سٹاف، محکمہ انہار اور ریسکیو اہلکار شامل ہیں۔


ای پیپر